بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی ایوی ایشن کا MI-17 ہیلی کاپٹر ہڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ

آرمی ایوی ایشن کا ایک MI-17 ہیلی کاپٹر ٹھک داس چھاؤنی سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہڈور گاؤں کے قریب کریش لینڈ کر گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے پانچوں افراد شہید ہو گئے۔ہیلی کاپٹر معمول کی تربیت پر تھا کہ فنی خرابی پیدا ہوئی اور گر کر تباہ ہو گیا۔

شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر مقبول اور عملے کے سربراہ جہانگیر اور عامر شامل ہیں۔تربیتی مشن آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں تاکہ آپریشنل سپورٹ سے لے کر انسانی امداد اور آفات سے نجات تک مختلف کاموں کو انجام دینے کے لیے آپریشنل تیاری کو برقرار رکھا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج ہر پہلو سے تیاری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے ٹھک داس چھاؤنی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں افسروں اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے شہید عملے کے ارکان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے صبر و حوصلہ کے لیے دعا کی۔

اشتہار
Back to top button