بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ 

ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔

آئی ٹی برآمدات  میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ  جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ ابراڈ (EIA) اسکیم نے آئی ٹی برآمدکنندگان کے اعتماد  میں اضافہ کیا۔اسکیم کے تحت آئی ٹی برآمدکنندگان اپنی برآمدی وصولیوں کا 50 فیصد بیرونِ ملک سرمایہ کاری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے سروے کے مطابق؛ ”

ملک کی 62 فیصد آئی ٹی کمپنیاں اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حامل ہیں”۔ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے پاکستان کی آئی ٹی   انڈسٹری کی مسلسل ترقی پاکستان کے  روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اشتہار
Back to top button