بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت،عسکری قیادت کی مربوط حکمت کی بدولت پاکستان کی عالمی سطح پرمضبوط حیثیت 

حکومت اور عسکری قیادت کی مربوط حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی عالمی سطح پر حیثیت مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا پاکستان کی قربانیوں، دور اندیشی اور وژن کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہوئی ہے۔معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو نہ صرف فوجی میدان میں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست ثابت کیا۔دشمن کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف جرات مندانہ اورمؤثر جواب نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا۔

امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قرار دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ کے دو اہم دوروں کے دوران وائٹ ہاؤس میں ان کے اعزاز میں پُرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت پاکستان کیلئے باعث فخر اور کشمیریوں سے ہمارے روحانی اور دلی تعلق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ تھا کہ ’’ہم پاکستانی ہیں۔ پاکستان ہمارا ہے‘‘یہ نعرہ آج بھی کشمیریوں کی زبان پر بھرپور انداز سے جاری اور جابر کے دل و دماغ پر طاری ہے

اشتہار
Back to top button