
قومی
صدر، وزیراعظم کا سید علی گیلانی کی برسی پرخراج عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کو ان کی چوتھی برسی کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ سید علی گیلانی نے پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کیلئے وقف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔