
قومی
جنرل ساحرشمشاد کا ترکیہ سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا اعادہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور مضبوط شراکت داری پر مبنی منفرد تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔وہ اسلام آباد میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستا ن اور ترکیہ کے درمیان پائیدار برادرانہ اور آزمودہ تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا۔انہوں نے یومِ فتح کے موقع پر ترک عوام، سیاسی قیادت اور ترکیہ کی مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی۔