
قومی
سعودی عرب جنگ اور امن میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے:محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جنگ اور امن میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کے مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار پر شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث مافیا کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اپنا برادر اور دوست ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔