
قومی
پاکستان عالمی ترقی کیلئے صدر شی کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کے ساتھ پائیدار تذویراتی شراکت، اعتماد اور تذویراتی ہم آہنگی سے جڑی ہوئی ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی ترقی اور امن کیلئے صدر شی کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم یورپ اور ایشیا کی ایک اہم تنظیم بن چکی ہے جو باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں کے تحت سلامتی، تجارت، توانائی، روابط اور ثقافت میں تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کی قیادت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی تعمیری ملاقاتوں کا منتظر ہے۔