بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرمملکت کی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

صدرمملکت کی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں ایک تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔یہ تبدیلی حکومت بلوچستان کی اپنی نامزدگی میں نظرثانی کے بعد ضروری تھی، گیارہویں این ایف سی میں اپنے ایک نان ایکس OFFICTO رکنی کے طورپر محفوظ علی خان کی سفارش کی گئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل مجریہ 2025 کی بھی منظوری دی ہے۔صدر کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمانی قانون بن گیا ہے۔اس قانون کے نفاذ سے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔ اس قانونی ادارے کا مقصد سرحدی گزر گاہوں پر اشیاء اور لوگوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس قانون کی منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیاء میں بنگلہ دیش اوربھارت کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔یہ اتھارٹی سرحدی انتظام کے اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے، تجارتی سہولتوں کو منظم کرنے اور سرحد پار روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک مضبوط نظام متعارف کرائے گی۔

 

اشتہار
Back to top button