بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا  برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شمالی افریقہ کے برادر ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں بہتر روابط اور وسیع تر تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ جدہ میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف سے بات چیت کر رہے تھے۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس مشکل وقت میں امت مسلمہ کے اندر اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی، جنگ بندی اور دیرپا امن کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اشتہار
Back to top button