بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انڈونیشیا ، کرغزستان ، آسٹریا اور جرمنی کے سفیروں، سری لنکن ہائی کمشنر نے اسناد سفارت صدر کوپیش کر دیں

صدر آصف علی زرداری نے سری لنکا ، انڈونیشیا ، کرغزستان ، آسٹریا اور جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طورپر تجارت ، معیشت اورثقافت میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار سری لنکا کے نامزد ہائی کمشنر اور انڈونیشیا ، کرغزستان ، آسٹریا اورجرمنی کے نامزد سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

آصف علی زرداری نے ہائی کمشنر اور سفیروں کو ان کے نئے عہدے کی مبارک باد دی اور امیدظاہر کی کہ پاکستان میں ان کے تقرر کی مدت کے دوران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے اورباہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

اشتہار
Back to top button