بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنشپ میں مُلک بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرنشپ – 2025 میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبہء نے شرکت کی ۔ملک بھر کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے طلبہء کی شرکت ۔تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرنشپ میں ملک کی نامور شخصیات کی طلبہء سے خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

سمر انٹرنشپ کے طلبہء نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی، پاکستان اورڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔آؤٹ ڈور ویزٹس سے طلبہء نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سمر انٹرنشپ کے طلبہء کی خصوصی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

طلبہء کا کہنا تھا کہ سمر انٹرنشپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انٹرنشپ کے اختتام پر طلبہء کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سند (سرٹیفکیٹ) سے بھی نوازا گیا۔

 

اشتہار
Back to top button