
تجارت
پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان اور بنگلہ دیش نے مشترکہ کوششوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔اس سلسلے میں اتفاق رائے وزیر تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے صنعت عادل الرحمان خان کے درمیان ڈھاکہ میں ملاقات کے دوران ہوا۔وزیر تجارت نے مشترکہ منصوبوں اور باہمی سرمایہ کاری کے ذریعے بنگلہ دیش کے ترقی پذیر صنعتی منظر نامے کا حصہ بننے کے لیے پاکستان کی گہری دلچسپی پر زور دیا۔قبل ازیں ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران وزیر نے بنگلہ دیشی تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے سیمنٹ، چینی، جوتے اور چمڑے کی مصنوعات درآمد کریں۔