
قومی
خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری
پاک فوج کی جانب سے بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کور آف انجینئرز کے دستے ملبہ ہٹانے اور سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو (یو ایس اے آر) ٹیم زخمیوں کو تلاش کرنے اور ملبے سے لاشیں نکالنے میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مریضوں کا مفت علاج کر رہی ہیں۔ پاک فوج کی کوششوں سے بونیر کے قادر نگر سے بھٹائی درہ تک سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔