بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، ازبکستان سیکورٹی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آج ازبکستان میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف، وزیر دفاع میجر جنرل شکرت خولمخمیدوف اور سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی اور سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں، سڑک اور ریل رابطے اور تعاون کے دیگر پہلوؤں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کو وسعت دینے کی امید ظاہر کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران، ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا۔

ازبکستان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button