بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل جنوبی ایشیا میں ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں: واشنگٹن ٹائمز

امریکی روزنامہ ‘واشنگٹن ٹائمز’ کے مطابق  چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنوبی ایشیا میں صدر ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں۔واشنگٹن ٹائمز میں لکھی گئی تحریر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سٹیل کے اعصاب کے مالک ہیں اور وہ سخت فیصلے لینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔واشنگٹن ٹائمز نے نوٹ کیا کہ فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے سب سے زیادہ بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔آرمی چیف کو ایک پیشہ ور، ریزرو اور انتہائی نظم و ضبط والا فوجی افسر سمجھا جاتا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلف پروموشن یا سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران، فیلڈ مارشل کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ان کی طاقتیں انہیں صدر ٹرمپ کا فطری ساتھی بناتی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھارت کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے مداخلت کی۔

پاکستان نے جنگ بندی پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جبکہ مودی نے ثالثی سے انکار کیا۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق انسداد دہشت گردی تعاون کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کردیا۔ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اشتہار
Back to top button