بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد امن کے لیے ضروری ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد اور یکجہتی کو پاکستان کے امن، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ باتیں آج دہشت گردی کے متاثرین کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے ہر عمر کے شہری، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button