
قومی
چینی وزیر خارجہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گے
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ یی اور اسحاق ڈار کریں گے۔نور خان ایئربیس پہنچنے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کا پھولوں سے استقبال کیا۔