
قومی
جاپانی وزیر کا پنجاب میں 120 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر خراجِ تحسین
جاپان کے سینئر وزیر مملکت برائے خارجہ امور، میاجی تاکوما نے پنجاب میں 120 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کو سراہتے ہوئے اسے صوبے کی ترقی کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ٹوکیو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، ترقیاتی تعاون اور مستقبل میں اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کی اقتصادی، تکنیکی اور سماجی ترقی کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کے لیے ایک مثالی ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ پنجاب بھی جاپان کے ترقیاتی ماڈل سے استفادہ کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے جاپان کی دیرینہ حمایت اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔