
قومی
چین کے وزیرخارجہ جمعرات کوپاکستان کا دورہ کریں گے
چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پولٹ بیورو کے رکن وانگ یی پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے چھٹے پاک چین وزرائے خارجہ تذویراتی مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے۔وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ اہم مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کے اعادے کیلئے اعلی سطح کے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔