
قومی
سندھ طاس معاہدہ پاکستان کےآبی تحفظ کیلئے انتہائی اہم ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے آبی تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وہ لندن میں پاکستان نژاد برطانوی وکلا کے فورم کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔یہ اجتماع بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے غیرقانونی اقدام کے تناظر میں منعقد کیا گیاجو پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کی بقا کیلئے خطرے کا باعث ہے۔اجتماع میں شریک وکلا نے بھارت کے اقدامات کو آبی جنگ قرار داد دیتے ہوئے ان کی متفقہ طور پر مذمت کی اور برطانیہ میںقانونی ٹاسک فورس کے قیام کاعزم ظاہر کیا۔