
قومی
پاکستان اور ایران فوڈ سیکیورٹی کے لیے تکنیکی تعاون کو فروغ دیں گے: تنویر
وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین جو کہ چار روزہ دورے پر تہران میں ہیں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے سے زرعی برآمدات کے نئے راستے کھلیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے، وہیں، بیج کی بہتری اور زرعی پیداوار میں اضافے پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی تعاون کو تقویت دی جائے گی۔