
قومی
قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے بھر میں امن برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 14 اگست کو صوبے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو ناکام بنایا۔پیر کو کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے بھر میں امن برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک استاد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کالعدم بلوچ تنظیموں کے لیے کام کرتا تھا۔