
تجارت
وزیر خزانہ کا معاشی استحکام میں نجی شعبے کے کردار پر زور
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کریں۔پیر کو کراچی میں جاب فیئر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاب فیئرز کا انعقاد ایک مثبت پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ان نوجوانوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گی جو نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے نجی شعبے کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔