
پاکستان کے چالیس بڑے ارب پتی کاروباری گروپس اوربیس بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی فہرست سامنے آگئی
پاکستان کے چالیس بڑے ارب پتی کاروباری گروپس اوربیس بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی فہرست سامنے آگئی-بیسٹ وے گروپ کےسرانور پرویز پاکستان کےامیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، سر انور پرویز نےپاکستان میں تین ارب باسٹھ کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، فوجی فاؤنڈیشن گروپ پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے، میاں منشاء پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں،گوہر اعجاز پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی-معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کردی –
رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کےسرانور پرویز پاکستان کےامیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، سر انور پرویز نےپاکستان میں3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے،فوجی فاؤنڈیشن گروپ پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے، فوجی فاؤنڈیشن کی سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے، ٹبہ گروپ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری گروپ ہے ، ٹبہ گروپ ایک ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرا امیر ترین گروپ ہے، پاکستان ٹوبیکو گروپ پاکستان کا چوتھا امیر ترین کاروباری گروپ ہے، پاکستان ٹوبیکو نے ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ابراہیم گروپ کےمیرشکیل پاکستان کی پانچویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، ابراہیم گروپ نے ایک ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، آغا خان گروپ 954 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹا امیر ترین گروپ ہے،میاں منشاء پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، میاں منشاء نے پاکستان میں 920 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے
ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے40 بڑے ارب پتی کاروباری گروپس اور20 بڑی پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی رینکنگ بھی جاری کی ہے- رپورٹ کے مطابق سید بابرعلی کا شمار40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے، پیکجز گروپ کے سید بابر علی 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں، فاطمہ گروپ کے فواد مختار دوسری بڑی کاروباری شخصیت ہیں
گوہر اعجاز پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت ہیں ، لیک سٹی ہولڈنگ کے مالک گوہر اعجاز 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے کاروباری مالک ہیں، سردار یاسین ملک ، حبیب اللہ خان ، شیخ محمد جاوید پاکستان کی ارب پتی کاروباری شخصیات ہیں، عقیل کریم ڈھیڈی ، بشیر جان، محمد میاں عامر محمود پاکستان کی ارب پتی کاروباری شخصیات ہیں، نسرین قصوری ، جہانگیر ترین، علیم خان کا شمار پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے-
رپورٹ کے مطابق داود گروپ کی کاروباری مالیت 2 ارب 39 کروڑ ڈالرز ، میزان گروپ کی کاروباری مالیت 2 ارب 38 کروڑ ڈالرز ، عارف حبیب گروپ ایک ارب 57 کروڑ ڈالرز ، آغا خان گروپ ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز کا مالک ہے، اٹک گروپ ایک ارب 35 کروڑ ڈالرز ، پاکستان ٹوبیکو گروپ ایک ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ، سفائر گروپ کے میاں عبداللہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ، لاکھانی گروپ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز ، ہاوس آف حبیب ایک ارب 17 کروڑ ڈالرز ، میر ابراہیم گروپ ایک ارب ڈالرز سے زائدکے کاروبار کا مالک ہے-رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 22 کھرب پتی کاروباری خاندانوں میں سے آج 5 خاندان موجود ہیں،گذشتہ 50 سالوں میں 35 نئے ارب پتی کاروباری خاندان سامنے آچکے ہیں، سید بابر علی ، حبیب رفیق ، حسین داود،طارق سیگل گروپ کا شمار آج بھی ارب پتی خاندان میں ہوتا ہے