بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

روسی صدر کا آصف زرداری کو خط، سیلاب میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

روسی صدر  ولادیمیر  پیوٹن نے صدر  مملکت آصف علی زرداری کو  خط لکھ کر  پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان  پر دکھ اور  افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع  پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button