بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ کا کیپٹن آصف شہید کی رہائش گاہ آمد، لواحقین سے ملاقات فاتحہ خوانی کی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوچ شریف میں کیپٹن محمد آصف شہید کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔انہوں نے کیپٹن محمد آصف شہید کے والدین، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن محمد آصف بہادری کی لازوال مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن آصف نے بہادری سے ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیپٹن محمد آصف نے 12 اگست کو بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اشتہار
Back to top button