بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اللہ کے فضل و کرم سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے تاثر دیا جا رہا تھا کہ پاکستان تنہا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ترقی پر توجہ دیں۔

اشتہار
Back to top button