
قومی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں: سعودی سفیر
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ممالک ہیں اور گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں۔جمعہ کو اسلام آباد میں قومی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مملکت کے تعاون سے اسلام آباد میں کنگ سلمان ہسپتال کے قیام کو پاکستانی عوام کے لیے سعودی عرب کا تحفہ قرار دیا۔سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔اس سے قبل ایک تقریب میں پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن کی مالی معاونت سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے کی گئی۔