بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

78یوم آزادی پر امریکہ کی پاکستانی عوام کو مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے  78 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہےہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پرپاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں، ان میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن،کاروباری شراکت داری شامل ہیں اور اس سےامریکیوں اورپاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملےگا۔

یوم آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ رکن کانگریس جوڈی چو نے کہا کہ انھیں یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے پر فخرہے، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی باعثِ فخر ہے۔

رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی بڑی اور متحرک کمیونٹی کا گھر ہے، پاکستانی امریکی ہمارے ملک کی فلاح و بہبود میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر Riina Kionka کی جانب سے بھی پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

اشتہار
Back to top button