
قومی
خوشحال اور منصفانہ پاکستان کی تعمیر ہمارا مشترکہ عزم ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ آزادی محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ذمہ داری کا اعادہ ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 78ویں یوم آزادی پر پیغام میں کہا کہ آئین عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے جو بنیادی حقوق، آزادیوں کا تحفظ کرتا ہے، جمہوری طرز حکمرانی کو مضبوط بنانا، کمزور طبقوں کے حقوق کا تحفظ ہماری تر جیح ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی نظر میں کوئی شخص بالا تر نہیں، ہر شہری کو روز مرہ زندگی میں انصاف کی موجودگی کا احساس ہونا چاہیے، اتحاد، ضبط و خدمت وطن کے عہد کی تجدید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک پرامن، خوشحال اور منصفانہ پاکستان کی تعمیر ہمارا مشترکہ عزم ہے۔