
قومی
حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آن لائن اور نامزد بینکوں کے ذریعے 71 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی پیر سے اگلے ہفتہ تک جاری رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی قریبی رشتہ داروں کے ذریعے بھی نامزد بینکوں میں درخواست دے سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کوٹہ مکمل ہونے کے بعد حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔