
قومی
79 واں یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح منانے کی تیاریاں جاری
پاکستان کے 79ویں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے۔
لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم آویزاں کر رکھے ہیں۔ملک کے کونے کونے میں بازاروں اور سڑکوں کے کناروں پر قومی پرچم، بنٹنگز، ٹوپیاں اور سبز اور سفید رنگ میں بچوں کے ملبوسات فروخت کرنے والے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
معرکہ حق کے تحت آپریشن بُنیان اُم مرصوص میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی نے اس سال یوم آزادی کی تقریبات میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔اس موقع پر مختلف سماجی، ثقافتی اور سرکاری تنظیموں نے خصوصی تقریبات کا منصوبہ بنایا ہے۔یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف سماجی، ثقافتی اور سرکاری تنظیموں نے خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔