
قومی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء سے خصوصی سیشن
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ خصوصی سیشن کیا۔سیشن کو طلباء کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور مضبوط قومی جذبے کی عکاسی کی۔
طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے دشمن چاہے کتنی ہی کوشش کر لیں، وہ نوجوانوں کو اپنی مسلح افواج سے دور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔