بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا ترکی کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کو گہرا کرنے کا عہد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ترکی کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاک ترک دوطرفہ روابط بڑھانے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متفقہ تجاویز اور منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی کو دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں بشمول معیشت، تجارت، صنعت، تعلیم، صحت، توانائی، دفاع، انفراسٹرکچر اور رابطوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اشتہار
Back to top button