
قومی
پاکستان اور قطر کا مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسیع کرنے پر اتفاق
پاکستان اور قطر نے ماحولیاتی استحکام اور سبز سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اپنی شراکت داری کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاہدہ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطر کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔
انہوں نے اگلے ہفتے جنیوا میں کلیدی عالمی آب و ہوا کے مذاکرات سے قبل تعاون کی نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران، مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی عالمی ماحولیاتی معاہدے کو ترقی پذیر ممالک کی رسائی، استطاعت اور پائیداری کے خدشات کو دور کرنا چاہیے۔قطر کے سفیر نے تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ موسمیاتی عمل میں تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔