
قومی
حج درخواستوں کے لیے نامزد بینک آج کھلے رہیں گے
رجسٹرڈ عازمین حج سے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے ہفتہ کو ملک بھر میں نامزد بینک کھلے رہیں گے۔وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 بینکوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔
اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔