بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر صحت کا جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے عزم کا اظہار

وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک میں جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی ڈیجیٹلائزیشن سے جعلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دواسازی کی صنعت کی ساکھ اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اشتہار
Back to top button