
قومی
صدر اور وزیر اعظم کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا، جو اس حملے میں شہید ہوئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے دہشت گرد عناصر جلد انجام کو پہنچیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔
قبل ازیں، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھارت کی پشت پناہی رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔