
قومی
مستونگ حملہ: تین سیکیورٹی اہلکار شہید، چار دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "فتنہ الہندستان” کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔
اس حملے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہو گئے۔
پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔