
قومی
ڈیرہ اسماعیل خان میں بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے علمائے کرام اور عمائدین کی عظیم الشان بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شرکاء نے ملک میں امن کے قیام اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نیکنام نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے علمائے کرام کا کردار اہم ہے۔