بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم اگست سے پیٹرول کے نرخ میں 9.07روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اس کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے اس کا ائرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے ۔ صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت گذشتہ 272.16 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 263.08روپے فی لیٹر ڈیزل کی 283.35روپے فی لیٹر سےکم ہوکر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کے فی لیٹر دام 3.55 روپے فی لیٹر اضافے ساتھ 181.33روپے فی لیٹر سے بڑھ 184.88 روپے فی لیٹر ہو جائیں گے۔ لائٹ ڈیزل کے دام 2.33 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 167.76 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 170.09روپے فی لیٹر ہو جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button