بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائرکی جانب سے سمر سِٹ کے جوش ڈیوی کو آؤٹ کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ کے 800 شکار مکمل کیے۔انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 199 ویں فرسٹ کلاس میچ میں سر انجام دیا۔

واضح رہے کہ محمد عباس پاکستان کی جانب سے 27 ٹیسٹ میں 100 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اشتہار
Back to top button