
قومی
وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مون سون بارشوں پررپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ کو امریکا سے مختلف امور میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی جبکہ اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی وفاقی کابینہ اجلاس کےایجنڈے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔