
قومی
بی آئی ایس پی اگلے ماہ اپنے مستحقین کے لیے ادائیگی کا نیا نظام شروع کرے گا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اگلے ماہ اپنے مستحقین کے لیے ادائیگی کا نیا نظام شروع کرے گا۔اسلام آباد میں بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اگلے ماہ کی 13 تاریخ کو شروع ہونے والے نئے ادائیگی کے نظام کے پائلٹ مرحلے کے تحت کراچی، لاہور، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں مستحقین کے بینک اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بینک اکاؤنٹس خواتین کو آزادانہ طور پر فنڈز تک رسائی کی اجازت دیں گے، اور مستقبل قریب میں ڈیجیٹل والیٹ آپشنز متعارف کرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔