
قومی
‘حکومت پہلی قومی نوجوان اور نوعمر پالیسی پر کام کر رہی ہے’، رانا مشہود
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو بااختیار بنانے، تعلیم اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پہلی قومی نوجوان اور نوعمروں کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 300,000 سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ایک جامع سروے کرایا گیا ہے۔
رانا مشہود احمد خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے روشنی ڈالی کہ پنجاب میں چھبیس ہزار سے زائد لڑکیوں کو ’ویمن آن وہیلز‘ پروگرام کے ذریعے تربیت دی گئی ہے، جو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم ہتھیار کے طور پر کام کرتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔