بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں شروع کردیں

لاڈرہل (سی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے لاڈرہل کے براوَرڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔تین گھنٹے طویل اس سیشن میں قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشق کی۔ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور ایکسرسائز ڈرلز میں بھی شرکت کی۔

باولرز اور بیٹرز نے نیٹس پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی، جبکہ فیلڈنگ سیشن میں کیچنگ، تھرو اور گراونڈ فیلڈنگ پر خصوصی کام کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی کو لاڈرہل میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم تسلی بخش ہے اور سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button