بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا  شام کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

پاکستان نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سویدا، درعا اور دمشق میں اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے اور مقبوضہ شام کے گولان میں فوجی سرگرمیوں کی رپورٹیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور شام کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔عاصم افتخار احمد نے شامی عوام کے ساتھ پاکستان کی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پرامن، جامع اور خودمختار شام کے لیے پرعزم ہے جو اس کے شہریوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button