
قومی
نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کی غزہ میں انسانی بحران پر گفتگو
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات کی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا اور متاثرہ فلسطینیوں کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ امداد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوئی۔