
کوہ سلطان مائننگ کمپنی اور چینی ادارے کے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام
کوہ سلطان مائننگ کمپنی لیمیٹیڈ کے تحت اور میٹالورجیکل کارپوریشن چائنہ کے تعاون سے ئیکنیکل ڈویلپمنٹ ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹریننگز کے پہلے مرحلے میں کے ایم سی ایل سے تعلق رکھنے والے الیکٹرک ٹیکنیشنز کو ایک ماہ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے فیز میں مزید ٹریینگز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ ٹریننگز کا مقصد پراجیکٹ میں کام کرنے والے لوکل ایمپلائز کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
ٹریننگز کے افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے چئرمین کے ایم سی ایل مسٹر ژانگ ژیوین نے کہا کہ علاقے میں نوجوانوں کو مستقل بنیادوں پر تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔ کے ایم سی ایل پراجیکٹ نہ صرف علاقے بلکہ پورے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا۔ کمپنی کے پاس پاکستانی ملازمین کے لیے ایک طویل منصوبہ ہے کہ وہ انہیں ویلڈنگ، پلمبر، آٹو مکینک، اے سی ٹیکنیشن اور ریویٹر کے شعبوں میں زیادہ قابل عمل مہارت کے ساتھ وقف کریں۔ چینی ماہرین سے پاکستانی ملازمین تک اس طرح کی تکنیکی مہارتوں کی ترسیل نہ صرف مقامی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دے گی بلکہ ثقافتی تبادلے کے لیے ماحول کو بھی فروغ دے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر لیو جنگجنگ نے بھی شرکاء سے اظہار خیال کیا۔ یاد رہے شروع ہونے والے ٹریننگ کورس میں ابتدائی طور پر ایک ماہ کا الیکٹرک ٹیکنیشن کورس کروایا جا رہا پے جس کے بعد مزید کورسز بھی کروائے جائیں گے ۔ ٹیکنیکل کورسز کے اجراء سے نا صرف کمپنی کے ملازمین بلکہ مستقبل میں علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بھی تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی۔