
وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور کے ایک چاق و چوبند دستے نے وفاقی وزیر کی آمد پر انہیں سلامی پیش کی۔وفاقی وزیر نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے فورس کی تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی اقدامات کے بارے میں بتایا۔محسن نقوی نے صوبے میں امن قائم رکھنے کیلئے ایف سی بلوچستان نارتھ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورس نے قومی سلامتی کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ایک ممتاز اور پیشہ ور فورس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فورس کے افسروں اور جوانوں نے بالخصوص سرحد پار کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔